اسلام آباد( آن لائن )چینی وزیر خارجہ کا آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے ، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا یوم دفاع 6 ستمبر پر پاکستان کے دورے کا امکان ہے ،ممکنہ دورہ ابتدائی شیڈول کے مطابق دو روزہ ہوگا جس میں آئندہ سفارتی حکمت عملی پر پاک چین مشاورت کو آگے بڑھایا جائے گا،افغان مفاہمتی عمل ، کشمیر کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔