لاہور (نمائندگان ، نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن 2018ء کیلئے پولنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک پولنگ افسر،انتخابی ڈیوٹی پر مامور ایک سابق فوجی اور11ووٹر جاں بحق ہوگئے جبکہ پولنگ سٹیشنوں پر گرمی اورحبس سے خواتین سمیت کئی ووٹرزبیہوش ہوگئے اورمتعدد کی حالت غیرہوگئی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حلقہ این اے 188لیہ میں پولنگ افسرطاہررضا گورنمنٹ مڈل سکول شاہنواز میں ڈیوٹی انجام دے رہاتھاکہ اچانک اس کو دل کا دورہ پڑگیا ۔طاہررضا کو ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔الیکشن کمیشن کے مطابق طاہررضا کی وفات کی وجہ سے پولنگ سٹیشن پر لگ بھگ ایک گھنٹہ تک پولنگ کا عمل رکا رہا۔محلہ بیلے والا کی رہائشی معمر خاتون آمنہ بی بی ووٹ کاسٹ کرکے گھر پہنچی تو دل کا دورہ پڑگیا،وہ طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گئی جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول بلوچ خان میں ووٹ ڈالنے کیلئے آنیوالی 60سالہ خاتون لعل مائی بھی گرمی کی شدت کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔ حلقہ این اے 58گوجرخان میں پولنگ سٹیشن نمبر227پر پاک فوج کے ہمرا ہ الیکشن ڈیوٹی پر مامورپاک فوج کے سابق حوالدارشبیردل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملا۔ حوالدار(ر)شبیر کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کردی، بعد ازاں میت سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دی گئی ۔ راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں ریاض نامی شخص سٹیڈیم روڈ پر واقع پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے بعد جیسے ہی باہر نکا تو اس کو دل کا دورہ پڑگیا۔ ریاض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ادھر وہاڑی کے گاؤں 257 ای بی کے گرلز ہائرسکینڈری سکول میں قائم پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے آنے والا شخص شدید گرمی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ظاہر پیر کے حلقہ این اے 177 میں دل کا دورہ پڑنے سے ارشد نامی ووٹر جاں بحق ہو گیا۔حلقہ پی پی 184 اوکاڑہ میں قومی فریضہ نبھانے کیلئے آیا ووٹر ظفراقبال حرکت قلب اچانک بند ہو جانے سے جاں بحق ہو گیا۔علاوہ ازیں عمرکوٹ کے پولنگ سٹیشن مرید خاصخیلی پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد70 سالہ ووٹر مولچند کولہی حرکت کلب بند ہونے سے دم توڑگیا۔خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے حلقہ این اے 150 میں جمال کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ ڈالتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے شہری منظور حسین جاں بحق ہو گیا۔ ملتان میں حلقہ این ا ے 155شاہ ٹائون فیز 2 ملنگی چوک کا رہائشی ارشاد علی کھاد فیکٹری کے قریب واقع کالج میں قائم پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد جیسے ہی باہر نکلا تو اسے چکر آنا شروع ہوگئے اور نیچے گرگیا بیٹے اسے قریبی ہسپتال لیکر گئے جہاں پر وہ جاں بحق ہوگیا۔صادق آباد میں سٹیڈیم روڈ پر پولنگ سٹیشن میں55 سالہ ریاض احمد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ڈھورے والا کی رہائشی امینہ بی بی ووٹ ڈالنے کیلئے اﷲ آباد کے سکول میں آئی تو گرمی کی شدت کی وجہ سے بیہوش ہوگئی ۔ راجن پور کے حلقہ این اے 194 کے پولنگ سٹیشن 54 پر گرمی کے باعث ایک ووٹر بیہوش ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خانیوال میں احمد نگر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ڈیوٹی پر موجود فوجی جوان شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے بیہوش ہوکر گرگیا جسے ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا ۔جہانیاں کے نواحی علاقہ 120دس آر میں زاہد سہوترا مسیح کی والدہ شدید گرمی کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہونے سے پولنگ کے دوران انتقال کر گئی ۔ دل کا دورہ