مکرمی ! اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 30ممالک میں شامل ہے جو ٹڈی دل حملوں سے متاثر ممالک میں شامل ہوتے ہیں ٹڈی دل ایتھوپیا،سومالیہ ،یمن،سعودی عرب اور پھر عمان سے ہوتی ہوئی ایران میں داخل ہوئیں اور وہاں سے چاغی بلوچستان اور پھر صوبہ سندھ میں پہنچیںاقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے ادارے کی چند روز قبل رپورٹ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاکستان کو رواں سال مجموعی طور پر 900ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس لئے ضروری ہو گا کہ اس عرصہ کے دوران قومی پلان پر مکمل اور موثر طور پر عمل درآمد کیا جائے اور ٹڈی دل سے بچائو کیلئے مستقل بنیادوں پر انتظامات اوراقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ کوروناوائرس سے ڈگمگاتی معاشی صورتحال کو مزید تباہی سے بچایا جاسکے ۔ (امتیاز علی آرائیں۔حیدرآباد)