لاہور (کلچرل رپورٹر )پاکستان کے معروف ٹی وی ہوسٹ دلدار پرویز بھٹی کو ان کی خدامات کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی ۔ جس میں فنکاروں کی خوبصورت پرفارمنس نے چار چاند لگا دیئے ۔اس موقع پر معروف اداکار شاہد۔ نشو۔ پرویز کلیم۔ راشد فرزند۔ اجمل ملک۔ غفار لہری۔ فراز بھٹی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کیالحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ملک کے مایا ناز ٹی وی ہوسٹ دلدار پرویز بھٹی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سجائی گئی تقریب میں فوک گلوکار ؤں نے اپنی آواز کا جادو جگایا نوجوان گلوکارہ امن علی نے ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا سنا کر انہیں ٹربیوٹ پیش کیا۔ہیر رانجھا کا روپ دھارے فنکاروں کا جوڑا محبت کے عہد و پیماں کرتا نظر آیاتقریب میں فن ثقافت کے فروغ کے اپنی خدمات پیش کرنے والے فنکاروں اور صحافیوں کو دلدار ایوارڈ سے نوازا گیا۔