نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کی ایک عدالت نے دہلی اسمبلی کے سپیکر رام نواس گوئیل اور انکے 4ساتھیوں کو بغیر اجازت شہری کے گھر میں گھسنے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ریئل اسٹیٹ ایجنٹ منیش گھئی نے الزام لگایا تھا کہ رام نواس نے اپنے ساتھیوں سمیت ان کے گھر پر رات کے وقت دھاوا بولا تھا اور اندر گھس گئے تھے اور ان پر شراب وغیرہ ذخیرہ کرنے کا الزام لگایا۔عدالت نے پانچوں کو فی کس ایک ہزار روپے جرمانہ بھی کیا، تاہم ان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت مل گئی۔ رام نواس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے ۔