اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،نیٹ نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کسی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں۔اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی پلان، وہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے ، اب وہاں بھی بس ہو گئی تو عدم اعتماد کی گفتگو کررہے ہیں، کس مائی کے لعل کی جرات ہے کہ وہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے ، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیے گا۔کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔واضح رہے 2 روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر موجودہ حکومت کو ہٹانا ہے تو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانی پڑے گی۔