جنوبی کوریا(ویب ڈیسک) دماغ میں بہت چھوٹی ایل ای ڈی سے روشنی خارج کرکے کئی امراض کا علاج کرنے والا ایک برقی پیوند بنایا گیا ہے جسے بیرونی طور پر وائرلیس سے توانائی پہنچائی جائے گی۔اگرچہ مرگی، الزائیمر اور دیگر امراض کے لیے کئی طرح کے برقی دماغی پیوند تیار کئے جاتے رہے ہیں۔ لیکن جنوبی کوریا کی یہ اختراع دماغ کے اندر بجلی کی بجائے روشنی پھینکتی ہے اور دوم اسے کسی بیٹری کی ضرورت نہیں کیونکہ وائرلیس کے ذریعے یہ اپنی بجلی خود بناتا ہے۔روشنی کے باریک جھماکوں کو دماغی خلیات پر ڈالا جائیگا جس سے کئی دماغی امراض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔