موغا دیشو(ویب ڈیسک) افریقہ میں اب بھی لوگ روایتی اور عجیب و غریب طریقے سے اپنا علاج کراتے ہیں اور اب صومالیہ کے مرکزی شہر موغادیشو میں لوگ بڑی تعداد میں اپنی فکری پریشانیوں اور ڈپریشن کیلئے ایک لگڑ بھگے کے پاس آرہے ہیں جسے اب ڈاکٹر لگڑ بھگے کا نام دیا گیا ہے ۔موغادیشو کے لوگ اس جانور سے علاج کرارہے ہیں جن میں ڈپریشن کا شکار محمد یعقوب بھی شامل ہے تاہم صومالیہ میں ترک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ لگڑ بھگے سے علاج کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں۔