ممبئی( شوبز ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر ایک اشتہاری مہم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ وہ لوگ جو مجھے بہت اچھی طرح سے جانتے کہ میں دمہ کے مرض میں مبتلا ہوں، اس میں چھپانے کی کوئی بات نہیں ہے ، میں جانتی تھی کہ اس سے پہلے کہ دمہ مجھ پر حاوی ہو اور میری زندگی کو بے رونق بنادے مجھے اسے کنٹرول کرنا ہو گا جس کیلئے مجھے انہیلر کا استعمال کرنا پڑا۔یہ مجھے زندگی کے مقاصد کو حاصل کرنے اور زندگی کو بھرپور جینے سے نہیں روک سکا۔