لاہور، کراچی (اپنے رپورٹر سے ، سٹاف رپورٹر ) لاہور میں گزشتہ روز موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ ساتھ صبح کے وقت دھند بھی رہی، اس کے علاوہ شہر میں سموگ کی کیفیت بھی برقرار رہی، جیل روڈ پر ایئر کوالٹی انڈکس 197جبکہ واہگہ بارڈر پر 297ریکارڈ کیا گیا، آج موسم سرد اور خشک رہنے کے ساتھ صبح دھند کا بھی امکان ہے ۔ کراچی میں جمعہ کو علی الصبح مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کے باعث موسم سرد اور خوش گوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔جمعہ کی صبح شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔