لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے صوبے بھر میں ڈینگی کی ایمرجنسی صورتحال، فیلڈ سٹاف اور افسران کو 5 بجے کے بعد ڈینگی اجلاس کرنے کی ہدایت کر دیں ۔پنجاب بھر کے کمشنرز کو دن کے وقت کوئی بھی ڈینگی اجلاس نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔ مراسلے کے مطابق تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو بھی ڈینگی جائزہ اجلاس دفتری اوقات کے بعد کرنے کی درخواست کی جائے ۔عملہ دن کے وقت فیلڈ میں موجود رہ کر لاروا اور ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی تلفی یقینی بنائے ۔اجلاسوں کاوقت گزر چکا، جنگی بنیادوں پر کام کر کے ہی ڈینگی روکا جا سکتا ہے ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے مزید کہا کہ ماہرین کے دن کے وقت اجلاس کرنے سے فیلڈ ٹیموں کی موثر نگرانی نہیں ہو پا رہی تھی۔