مکرمی !اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ دھر نا سیاست کا ہمارے ملک میں بہت بڑا اور گہرا ہوتا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ موجودہ حکومت کے وجود میں آنے کا سبب بھی دھرنا سیاست ہے۔ دھرنا سیاست کو ایک طرح سے جمہوریت کا حسن بھی کہا جاسکتا ہے۔ کیونکہ جمہوریت میں آزادی ء رائے کا حق سب کو حاصل ہوتا ہے۔ اور آج تاریخ اپنے آپ کو دھرانے کے لیے تیار ہے۔ لیکن شاید موجودہ حالات اس کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ کیونکہ ابھی ہماری موجودہ معاشی حالت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم دھرنوں کی زد میں معیشت کو لا ئے۔ اور ویسے بھی یہ میرا ذاتی خیال ہے کہ مولانا اور ان کی جماعت کا منشور عوامی نہیں ہے۔ اور اگر حکومت مخالف جماعتوں کی بات کرے تو کوئی بھی جماعت مولانا کی جماعت کا ساتھ عملی طور پر نہیں دے رہی ہے صرف بیان بازی کی حد تک مولانا کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ (وریشہ پرویز، کراچی)