واشنگٹن( ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں حال ہی میں دنیا کی پہلی زمین پر چلنے کے ساتھ ہوا میں اُڑنے والی ’ ’Fly And Drive Car‘ ‘نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے ۔ اس کار کا نام ’’پائنیر پرسنل ائیر لینڈنگ وہیکل‘ ‘رکھا گیا ہے جسے ’ ’ Pal-V‘‘ بھی کہا جا سکتا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے طرز پر بنائی جانے والی یہ کار ریٹریکٹ ایبل ہیڈ اور ریئر پروپیلرز سے لیس ہے جو آسمان پر 12 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر اُڑان بھر سکتی ہے ۔ یہ کار ہوا میں 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار اور زمین پر 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ اس گاڑی کی قیمت 5 لاکھ 99 ہزار ڈالرز ہے جسے 2021 میں فروخت کیا جائیگا۔