پشاور(92نیوزرپورٹ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہاہے کہ قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے ،قمری اورشمسی کیلنڈر گوگل پردستیاب ہیں،قمری کیلنڈر سے کیسے معلوم ہوسکے گاکہ چاند کب اورکہاں نکلے گا؟دنیا میں ابھی سے کہیں عید کا اعلان نہیں ہوا ،قرآن و حدیث کے مطابق عید ،رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر کرنا ہے ،طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے ، رویت کیساتھ جدید آلات کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے ،کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے ؟