لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو ماں باپ کاہر حکم ماناجائے ، میرے والدمحترم کہتے تھے مولوی بن جا اورمجھے آج معلوم ہوا کہ مولوی وہ ہوتا ہے جو مولا کی خبررکھے ۔ ایک انٹرویو میں شفقت چیمہ نے کہا کہ مجھ سے ایک نا اہلی ہوئی کہ میں ایک بارچوری چھپے فلم دیکھ کر آیا اور پھر یہ سلسلہ چل پڑا ۔ میرے والد صاحب نے مجھے اس سے بڑا روکالیکن میں سمجھتاہوں مجھ سے نا فرمانی ہوئی ۔ پھر میرے والد نے مجھے کہا کہ جارب تجھے ایکٹر بنائے ۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے فلم انڈسٹری میں چار دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے ،اگر میں دین کی تعلیم کی جانب راغب رہتاتوآج میرے پاس کتناعلم ہوتا،میں اتنے سالوں کو خود کو ڈھونڈتاپھررہاہوں۔ شفقت چیمہ نے مزید کہا کہ میری ماں کو کم نظر آتا تھامیں رات کو ان کے پائوں دباتا اورساتھ گرم پانی سے ان کے پائوں دھوتا اور پھر اسی پانی سے اپنا منہ دھو لیتا تھا ۔