لندن(این این آئی) غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والی تنظیم آکسفیم نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں سماجی عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،گزشتہ برس کے دوران ارب پتی افراد کے اثاثوں میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ غربت کا شکار دنیا کی قریب نصف آبادی کو مزید 11 فیصد کا نقصان ہوا، تنظیم کی ریسرچ کے مطابق سال 2008ء کے اقتصادی بحران کے بعد سے دنیا بھر میں ارب پتی افراد کی تعداد دو گْنا ہو چکی ۔ ان کے اثاثوں میں 2018ء کے دوران 900 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔سماجی عدم مساوات کے خاتمے کے لیے لوگوں کو مفت تعلیم، صحت اور سوشل سکیورٹی جیسی سہولیات دی جانا لازمی ہیں۔