نیویارک( ویب ڈیسک) امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، جنوبی اور مشرقی افریقہ، برازیل سمیت دیگر ممالک میں بلیک فرائیڈے سیل کے موقع پر لوگوں کا جمِ غفیر جمع ہوگیا اور گھنٹوں پہلے سٹورز، شاپنگ سینٹرز کُھلنے کا انتظار کرتے نظر آئے ۔ جیسے ہی ان سٹورز اور شاپنگ سینٹرز کے دروازے کُھلے تو سینکڑوں کی تعداد میں افراد ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے سامان خریدنے کے لیے اندر داخل ہوئے اور سامنے آنے والی ہر چیز بس اْٹھا کر بھاگنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے تھے جبکہ اس کوشش میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ۔