لاہور( سپورٹس ڈیسک) ایشیا کی سطح پر 30 برسوں بعد پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے انٹرنیشنل ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی اور بین الاقوامی معیار کا سامان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ملک کے لیے میڈلز جیتنا ہی ہدف ہے ۔ نوجوان ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تاشقند میں ہونے والی ایشین ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں 30 سال بعد پاکستان کے لیے کوئی میڈل جیتا۔طلحہ طالب کہتے ہیں کہ دنیا میں مقابلہ سخت ہو چکا ہے اور ہمیں حکومتی سرپرستی حاصل نہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں جدید کلب وقت کی ضرورت ہے ۔