لاہور(نمائندہ خصوصی سے )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ دنیا میں 99 فیصد دہشت گردی کے ذمہ دار غیر مسلم ہیں۔ مسلمان ظلم سہہ کر بھی دہشت گرد اور لاکھوں انسانوں کے قاتل امن کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں۔ تہذیبوں کے تصادم کی عالمی سازش ناکام بنانا ہو گی۔ نیوزی لینڈ کا المناک واقعہ مغربی دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر انتہائی تشویشناک ہے ۔