لاہور(سٹاف رپورٹر )مذہبی و سیاسی قائدین سمیت ملی لیبر فیڈریشن، اور ملک بھر کی مزدور یونینز کے سربراہان نے قومی لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضے لیکر ملک میں چلائی جانے والی پالیسیوں نے مزدوروں اور محنت کش طبقہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ مغرب سے اقتدار منتقل ہو رہا اوردنیا میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی ہے ۔ تمام کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔تمام بند پاور ہائوسز چلائے جائیں۔ریلوے ، پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کو نجکاری سے نکالنااحسان اقدام ہے ۔ بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی منسوخ کی جائے ۔مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید (ٹیلیفونک)، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اﷲ خالد، ثاقب و دیگر رہنمائوں نے ملی لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام مال روڈ پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔