لندن(ویب ڈیسک )چارلس ڈارون نے انیسویں صدی میں اپنے سائنسی سفر کے دوران ایک بھنورے (موتھ) کا ذکر کیا تھا اور اب معلوم ہوا کہ سب سے لمبی زبان والا یہ کیڑا ایک بالکل نئی نوع ہے جس کا اندراج سائنسی لٹریچر میں نہیں کیا گیا تھا۔ اس بھنورے کو ڈاروِن موتھ بھی کہا جاتا ہے ۔ اس بھنورے کا سائنسی نام زینتھوپان پریڈ کٹا ہے جس کی زبان 30 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے ۔ یہ بھنورا مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے اور صرف خاص پھول کا رس پیتا ہے ۔