لاہور(خصوصی نمائندہ)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ دنیا وزیر اعظم عمران خان کے امن بیانیہ کیساتھ کھڑی ہو رہی ہے ، وزیر اعظم عمران خان کو ملنے والی عالمی پذیرائی بتاتی ہے کہ دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے ،معاشی اصلاحات اور دیگر اقدامات کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک بن کر ابھر رہا ہے ۔ گور نر ہاؤس میں مصنف عارف انیس کی کتاب ''گوروں کے دیس سے ''کی تقر یب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ،گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑ ھ رہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ ڈیووس میں حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑ ا ہے اور َامن دشمن بھارت کے ایجنڈے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ،اْنہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیابی سفارتی پالیسیوں کی وجہ سے ہی دنیا دہشت گردی کے خلاف اور امن کے قیام کے لئے پاکستانی اقدامات کی نہ صرف تعریف کر رہی ہے بلکہ دنیا امن کے قیام کیلئے پاکستانی موقف کے ساتھ بھی کھڑ ی ہو رہی ہے ۔