لاہور، ظفروال، قصور، اوکاڑہ ، پاکپتن ، دنیا پور ( کرائم رپورٹر، تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگار) دنیاپور میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور کزن کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا، چھتہ پہوڑ میں قتل ہونے والا 23 سالہ شہباز اور 20 سالہ پروین آپس میں کزن تھے اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ، شہباز رات گئے پروین سے ملنے اس کے گھر آیا تو گھر والوں نے دونوں کو پکڑ لیا اور پروینکے بھائی بغداد عرف بگا نے ساتھیوں کے ساتھ ڈنڈے سوٹوں کے وار کرکے دونوں کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ کوٹ رادھا کشن میں تاوان نہ ملنے پر اغوا کاروں نے 7 سالہ طالب علم کو قتل کرکے نعش سکول کے سامنے میں پھینک دی، پولیس قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی، تاجر احمد کا بیٹا فیضان مقامی سکول کا طالب علم تھا، اسے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور گھر والوں سے لاکھوں روپے کا مطالبہ کیا، رقم نہ ملنے پر اور اپنی گرفتاری سے بچنے کیلئے ملزمان نے فیضان کو مار کر اس کی نعش رجباہ ڈگری گرلز سکول کے سامنے پھینک دی۔ سرا ئے مغل کے نوا ح کچ کا پکا چک 43میں سفاک شوکت نے چال چلن درست نہ ہونے کے شک میں بیوی نگینہ کو طلاق دی، طلاق یافتہ نگینہ عدالت کے ذریعے بچوں کا خرچہ لیتی تھی جس کا رنج شوکت کو تھا، جمعہ کے روز شوکت نے گھر کے قریب سے گزرنے والی نگینہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ الہ آ با د کے نوا ح چھپر میں لین دین تنازع پر مخا لفین نے فا ئر نگ کر کے 20سالہ نو جوا ن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ناصر اور سلیم کا لین دین کا تنازع چل رہا تھا، جمعہ کے روز ناصر پیا سنگھ سے چھپر جا رہا تھا، بوہڑ والا کے قریب سلیم، یاسین، عابد نے فائرنگ کرکے مار دیا، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ظفروال کے نواحی گاؤں بوڑھی میں خاتون آصفہ نے بھائی اور آشنا سے مل کر سابق خاوند یاسین کو قتل اور 5 سالہ بیٹے کو زخمی کردیا ۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 46 آر تھری میں پرانی رنجش پر ملزمان راشد، علی، توقیر اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں نے غریب چرواہے ارشد مسیح کو قتل کردیا۔پاکپتن کے نواحی گاؤں مگھر میں پرانی دشمنی پر مخالف امین کو پھنسانے کیلئے عمران نے اپنی ہی بھانجی 4 سالہ یامین کو قتل کردیا۔