لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کے مشہورِ زمانہ ’’رائل بوٹینیکل گارڈنز‘‘ المعروف ’’کیو گارڈنز‘‘ کے ایک گوشے میں بظاہر معمولی دکھائی دینے والا ایک درخت لگا ہوا ہے مگر اس کی داستان کسی دکھی انسان سے بھی زیادہ افسردہ کرنیوالی ہے ۔پام ٹری کی ایک نوع ’’اینسیفالارٹوس ووڈیائی‘‘ (Encephalartos woodii) سے تعلق رکھنے والا یہ درخت، پوری دنیا میں اپنی قسم کا اکیلا اور آخری پودا باقی رہ گیا ہے جو پچھلے سو سال سے کیو گارڈنز میں موجود ہے ۔ماہرین پر انکشاف ہوا کہ یہ ’’نر درخت‘‘ ہے جسے اپنی نسل بڑھانے کے لیے ’’اصل مادہ‘‘ کی اشد ضرورت ہے ۔