کینبرا( نیٹ نیوز) آسٹریلوی پرندوں کا یہ خاندان اپنی عجیب و غریب شکل و شباہت کی بناء پر ’فراگ ماؤتھ‘ (مینڈک جیسے منہ والا) کہلاتا ہے جسے سائنسدانوں نے انسٹاگرام کا ’مقبول ترین‘ پرندہ قرار دیا ہے ۔اس خاندان سے تعلق رکھنے والے پرندوں کا شمار دنیا کے سب سے بدصورت پرندوں میں کیا جاتا ہے جبکہ 2004 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ’فراگ ماؤتھ‘ کو ’دنیا کا سب سے بدقسمت دکھائی دینے والا پرندہ بھی قرار دیا گیا تھا لیکن سوشل میڈیا پر جانوروں کی تصاویر کے حوالے سے ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پرندوں کا یہی خاندان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پسندیدہ بھی ہے ۔