شنگھائی (ویب ڈیسک) دنیا کا سب سے مہنگا کبوتر17 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت ہوگیا ہے ۔تین بار طویل سفر کی دوڑ کے فاتح کبوتر ارمانڈو کوچین سے تعلق رکھنے والے کبوتر کے ایک شوقین نے 17 لاکھ پاؤنڈ میں خرید لیا ہے ۔نیلام گھر پیپا نے ارمانڈو کو طویل فاصلے تک پرواز کرنیوالا بہترین کبوتر قرار دیا،اس کبوتر کو اس کی رفتار کی وجہ سے برطانوی فارمولہ کار ریسر کے فاتح کے نام پر ’کبوتروں کا لیوس ہیملٹن ‘ کا نام بھی دیا گیا ہے ۔ کبوتر ارمانڈو مسلسل تین بار طویل پرواز کی عالمی ریس کا چیمپئن ہے ۔صرف ایک گھنٹے میں نیلامی مکمل ہوگئی اور یہ اب تک فروخت ہونیوالا سب سے مہنگا کبوتر ہے ۔