مروح(ویب ڈیسک)ابوظبی میں دریافت ہونے والا دْنیا کا سب سے قدیم موتی نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے جزیرے مروح سے دریافت ہونے والا 8 ہزار سال پرانا خوبصورت اور نادر موتی نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔یہ نمائش 18 فروری 2020 تک جاری رہے گی۔حکام کا کہنا تھا کہ یہ موتی آٹھ ہزار برس پرانا اور 5600-5800 قبل مسیح کا ہے۔ محکمہ ثقافت کا کہنا ہے کہ تقریباً آٹھ ہزار برس پْرانے موتی کی دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ متحدہ عرب امارات کا محکمہ اس سے متعلق وسیع پیمانے پر کام کررہا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی موتیوں اور قیمتی جواہرات کے استعمال کی روایت بہت پرانی ہے، ہماری جدید اقتصادی و ثقافتی تاریخ کی جڑیں ما قبل تاریخ کے ابتدائی دور تک چلی گئی ہیں۔