کیوبا(ویب ڈیسک) بی ہمنگ برڈ ایک خوبصورت عجوبہ پرندہ ہے جس کا وزن دو گرام سے کچھ زیادہ ہوتا ہے۔ اس پرندے کو دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ قرار دیا گیا ہے۔یہ شہد کی مکھی سے کچھ بڑا ہوتا ہے اور اسی بنا پر اسے بی ہمنگ برڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ایک انڈے کی جسامت کافی کے بیج کے برابر ہوتی ہے اور یہ صرف کیوبا میں ہی پایا جاتا ہے۔اس کی غذا پھولوں کا رس اور چھوٹے کیڑے ہیں اور پرواز کے دوران یہ پرندہ اڑتے ہوئے کیڑے کی مانند دکھائی دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسے ’جزیرے کا بونا پن‘ یا آئی لینڈ ڈوارفزم کہا جاتا ہے۔