ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا ریوبک کیوب بنایا ہے جس کے ساتھ کھیلا جاسکتا ہے۔میگا ہاؤس کارپوریشن نامی جاپانی کمپنی نے دنیا کا یہ سب سے چھوٹا قابلِ استعمال ریوبک کیوب بنایا ہے، چھوٹے ترین ریوبک کیوب کی قیمت 1880 ڈالر رکھی گئی ہے جس کے آرڈر وصول ہو رہے ہیں اور صارفین سال کے آخر تک اسے حاصل کر سکیں گے۔ 1974 میں ہنگری کے ایرنو ریوبک نے اپنے نام سے ریوبک کیوب بنائی تھی۔ سب سے چھوٹا ریوبک کیوب اس ایجاد کے 40 سال پورے ہونے پر سامنے آیا ہے جس کی تمام اطراف المونیئم دھات سے بنی ہے۔