ٹیکساس(ویب ڈیسک ) دنیا کی سب سے طاقتور خلائی دوربین جیمس ویب سپیس ٹیلی سکوپ خلاء میں روانہ ہونے کے ایک ماہ بعد بالآخر اپنے مطلوبہ مدار یعنی ’ایل 2 آربٹ‘ میں کامیابی سے پہنچ گئی ہے ۔واضح رہے کہ سورج کے گرد ’ایل 2 آربٹ‘ وہ مدار ہے جس کا زمین سے فاصلہ 15 لاکھ کلومیٹر ہے ، جبکہ اس میں پہنچنے والی کوئی بھی چیز زمین سے اپنا فاصلہ اور سمت تقریباً برقرار رکھتی ہے ۔مدار میں پہنچنے کے تقریباً چار ماہ بعد تک اس دوربین کی آزمائشیں جاری رہیں گی۔