کراچی(نیٹ نیوز) ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کی 100 خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ فہرست میں کورین اداکار لی من ہو، برطانوی اداکارایان سمر ہالڈر، ایماواٹسن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ٹام کروز، زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ ٹی سی کینڈلر نے فہرست کو انسٹاگام پر شیئر کیا تاہم ووٹنگ کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے ۔