لندن(ویب ڈیسک) آپ نے بڑی بیکریوں پر پھینٹے ہوئے انڈے سے بنی مٹھائی ضرور دیکھی ہوگی لیکن اب لندن اور جرمنی کے ماہرین نے ایئروجیل سے بنی ایسی ہی انڈے والی مٹھائی بنائی ہے جس میں ہوا زیادہ ہے اور ٹھوس اجزا کم ہیں۔اس ڈیزرٹ کی تیاری میں دنیا کا سب سے ہلکا ٹھوس مادہ یعنی ایئروجیل استعمال کیا گیا ہے۔ اس جیل میں انڈے کی سفیدی کو پھینٹ کر شامل کیا گیا ہے۔ یہ مٹھائی 96 فیصد ہوا اور 4 فیصد ٹھوس اجزا پر مشتمل ہے جسے لندن کے ایک ڈیزائننگ سٹوڈیو بومپاس اینڈ پار اور جرمن سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔لندن کے ماہرین نے اس میں انڈے کی سفیدی سے حاصل شدہ پروٹین شامل کئے ہیں تاکہ اس سے مٹھائی بنائی جاسکے۔ اس کے لیے انڈے کی سفیدی سے ایئروجیل بنایا گیا ۔