وارسان(ویب ڈیسک)دبئی میں تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے 2 منزلہ عمارت تیار کی گئی ہے جسے دنیا کی سب سے بلند تھری ڈی پرنٹڈ عمارت قرار دیا جا رہا ہے۔وارسان میں دنیا کے سب سے بڑے تھری ڈی پرنٹ شدہ عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں سرکاری دفتر قائم کیا گیا ہے۔دو منزلہ تھری ڈی پرنٹڈ عمارت کا رقبہ 6,900 مربع فٹ اور اس کی بلندی 9.5 میٹر رکھی گئی ہے جبکہ عمارت کو ایک سال میں تیار کیا گیا ہے۔اس کی لاگت 8لاکھ درہم سے لے کر 1ملین درہم تک آئی ہے۔