برن(ویب ڈیسک) ’’ژیردان‘‘ نامی اس بلی کے جسم پر کوئی بال نہیں، اس کی کھال گلابی ہے اور پورے جسم پر جھریاں پڑی ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ پر یہ ’’دنیا کی سب سے خوفناک بلی‘‘ کے طور پر مشہور ہے ۔یہ بلی سوئٹزرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں سینڈرا فلپی نامی 47 سالہ خاتون نے پالی ہوئی ہے اور وہ اس سے بے حد پیار کرتی ہیں۔ سینڈرا فلپی کے مطابق، جو کوئی بھی پہلی نظر میں اسے دیکھتا ہے ، ڈر جاتا ہے لیکن یہ بہت ہی معصوم سی بلی ہے سینڈرا کے مطابق جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تصویریں شیئر کرائیں تو بہت سے لوگ اس بلی کو خلائی مخلوق سمجھ بیٹھے ۔