کوالالمپور(ویب ڈیسک) پہاڑوں اور جنگلوں کے درمیان خوبصورتی سے قائم کی جانے والی دنیا کی طویل ترین واٹر سلائیڈ اس وقت ملائیشیا میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ایک گھنے جنگل میں بنائی گئی اس واٹر رائیڈ کی لمبائی 1,140 میٹر ہے جس کے ایک سرے پر بیٹھ کر آپ مسلسل چار منٹ تک سلائیڈ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ صرف ایک ماہ بعد اگست میں یہ عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تحت دنیا کی اب تک سب سے طویل واٹر سلائیڈ نیوجرسی کے ایکشن پارک میں ہے جس کی لمبائی 605 میٹر ہے۔ لیکن اب ملائیشیا کی ریاست پینانگ میں اس سے بھی طویل سلائیڈ زیرِ تعمیر ہے جس کا 65 فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے اور اگست تک اسے مکمل کرلیا جائیگا۔