ٹوکیو( ویب ڈیسک) جاپانی کمپنی نے دنیا کی سب سے چھوٹی فلائنگ کار تیار کرلی ہے جسے موسم سرما میں عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ سکائی ڈائیور نامی چھوٹی فلائنگ کار کا دسمبر 2019میں کامیاب تجربہ کیا گیا تھاجسے انسانی پائلٹ نے اُڑانے کے فرائض انجام دیئے جبکہ اس سے قبل ریموٹ کنٹرول کے ذریعے فلائنگ کار کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ فلائنگ کار میں چار ڈرون کی طرح کے پروپیلرز نصب ہیں جس میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو 100کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھر سکتی ہے ۔