واشنگٹن (صباح نیوز)دنیا کے با اثر ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی جسکے مطابق امریکہ پہلے ، چین دوسرے ، سعودی عرب 12 ویں، بھارت 15 ویں،ایران 32 ویں اور پاکستان 44 ویں نمبر پر موجود ہے ۔یو ایس نیوز اور بی اے وی گروپ کے اشتراک سے سروے کرایا گیا جس میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن سکول اور وی ایم ایل وائے اینڈ آر کمپنی نے بھی شرکت کی۔ سروے میں 20 ہزار افراد سے آرا لی گئیں اور جائزہ لیا گیا کہ کون سا ملک سب سے زیادہ خبروں میں رہتا ہے اورپالیسی میکنگ کیساتھ ساتھ دنیا کی معیشت کا رخ متعین کرتا ہے ۔مختلف ملکوں کے فوجی بجٹ کو بھی مد نظر رکھا گیا اور یہ بھی دیکھا گیا کہ مختلف ملکوں نے کس حد تک اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا۔فہرست میں روس تیسرے ، برطانیہ چوتھے ، جرمنی پانچویں، فرانس چھٹے ، جاپان ساتویں، اسرائیل آٹھویں، اٹلی نوویں اور کینیڈا دسویں نمبر پر ہیں۔