لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ صنم چودھری کا کہنا ہے کہ انہوں نے دنیاوی خواہشات کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیا ہے لہذا اب سے وہ کسی تشہیری مہم کا حصہ نہیں ہیں اپنی سلسلہ وار انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ نے لکھا کہ اب سے اگر کوئی میرے اکاؤنٹ پر آئے تو براہِ کرم اسلام سیکھنے کی غرض سے آئے کیونکہ میں بھی اسلام سیکھ رہی ہوں۔سابقہ اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی کمپنی کی کسی بھی مصنوعات کی تشہیری مہم میں حصہ نہیں لیں گی کیونکہ یہ ایک طرح کا فتنہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کے دل میں زیادہ کی خواہش ڈالنا ایک فتنہ ہے ، اس سے میں بھی چھٹکارا پانے کی کوشش کررہی ہوں ۔