برلن( ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف فرائیڈبرگ سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر انسان نیند کے دوران یاد رکھنا یا کچھ سیکھنا چاہتا ہے تو اس کا راستہ ناک سے ہو کر گزرتا ہے ۔ اس ضمن میں بچوں پر کیے گئے ایک مختصر سے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گلاب کی خوشبو سے یادداشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے ۔جرمنی میں ہوئی ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ متعدد بچوں کو نیند اور کلاس میں پڑھانے کے دوران گلاب کے پھول کی خوشبو سنگھائی گئی ۔