لاہورر(کامرس رپرٹر ) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی رینکنگ میں گزشتہ سات سالوں سے مسلسل نمبر ون رہنے والی کمپنی فوجی فرٹیلائزر کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی ٹیکنیکل سمپوزیم کاآغاز کل ہوگا،ایونٹ 17 اور 18 اکتوبر کو اسلام آباد میںمنعقد کیا جائیگا ، ایونٹ کا موضوع اپنے ایسٹس کی کارکردگی میں اضافہ ہے ، اس دو روزہ ایونٹ میں ٹیکنالوجی اور انڈسٹری رہنمائوں کو اپنی معلومات باقی لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع ملے گا، ٹیکنیکل پالیسی سازی کے حوالے سے موضوعات پر بھی بحث ہو گی، ایف ایف سی کی جانب سے اس ایونٹ کے تحت مختلف ممالک کے رہنمائوں کو ٹیکنیکل انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ ملنے کا موقع ملے گا، ایونٹ کے آٹھ سیشنز میں مختلف سپیکرز ایسٹ مینجمنٹ اور انکی لائف ٹائم کو بڑھانے کے حوالے سے بات کریں گے ۔