اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) دو رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم جدید اور اعلی معیار کی تربیت حاصل کرنے کے لئے آ ج اسلام آباد سے کوریا کے لئے روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ کوریا میں تربیتی کیمپ 19 جولائی سے شروع ہوگا جس میں پاکستان کے ایک سائیکلسٹ اور ایک کوچ شرکت کریں گے ۔ کھلاڑی ارسلان انجم اور کوچ نجیب الرحمن کوریا میں تربیت حاصل کرنے کے لئے 18جولائی کو روانہ ہوں گے ۔ پاکستانی کھلاڑی اور کوچز کوریا میں ایک ماہ تک تربیت حاصل کریں گے ۔ ان کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔کورین سفارتحانے نے دو رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کوریا میں کھلاڑی اور کوچ دوسرے سیشن میں شرکت کر رہے ہیں۔