جنوبی کیرولائنا(ویب ڈیسک) دنیا میں عجیب و غریب مخلوقات کی کوئی کمی نہیں اورآئے دن ایسے واقعات منظرِ عام پر آتے رہتے ہیں کہ جب کوئی عجیب الخلقت جانور دریافت کیا گیا ہو۔ یہ بھی ایسا ہی ایک واقعہ ہے جب امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ساحل پر سمندری کچھووں کیلئے بنائی گئی ایک محفوظ پناہ گاہ (ہیچری) میں کچھوے کے ایک انڈے سے دو سر والا، ننھا منا کچھوا برآمد ہوا۔وہاں ڈیوٹی پر تعینات کنزرویشن آفیسر جیمی ڈیوڈسن نے فوری طور پر اس نوزائیدہ کچھوے کی تصویریں کھینچ لیں اور انہیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرادیا، جہاں سے وہ وائرل ہوگئیں۔کیا یہ ننھا منا کچھوا، کھلے سمندر میں بپھری ہوئی موجوں میں زندہ رہ پائے گا؟ ماہرین کے مطابق اس کے امکانات بہت ہی کم ہیں، لیکن کیا پتا کہ یہ اس قابل ہوجائے اور کچھ عرصے بعد مکمل بالغ ہو کر اسی ساحل پر واپس لوٹ آئے جہاں سے یہ پہلی بار سمندر میں اْترا تھا۔