کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کے اُبھرتے ہوئے فلم پروڈیوسر کامران جاوید کی د و ڈاکومینٹریز (دستاویزی فلمیں) کراچی والا اِن اِسلام آباد اور نقاب پوش برطانیہ کے بین الاقوامی فلمی میلے فرسٹ ٹائم فلم میکر فیسٹیول 2022 میں منتخب ہوگئیں ہیں، جس کے تحت یہ فلمیں پائن وڈ سٹوڈیو، برطانیہ اور رالیگ سٹوڈیو، ہالی وڈ میں نمائش کے لیئے رواں مہینے میں پیش کی جائیں گی۔ فلموں کے پروڈیوسر ڈائیریکٹر کامران جاوید نے اِس کامیابی کو پاکستان کی دستاویزی فلمی صعنت کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے لانا چاہیے ناکہ پاکستان کی خامیوں کو اُجاگر کیا جائے ۔