اوٹاوا( نیٹ نیوز) کینیڈا کے ماہرین نے دو روٹر پنکھڑیوں والا ڈرون بنایا ہے جو کسی ملٹی کاپٹر سے بھی بہتر ثابت ہوا ہے ۔ اسے ایویڈرون کا نام دیا گیا ہے جسے مال بردار ڈرون کہا جاسکتا ہے ۔اگرچہ اس وقت مارکیٹ میں وزن اٹھانے والے بہت سے ڈرون موجود ہیں لیکن ایویڈرون 210 ٹی ایل دوہری پنکھڑیوں کی وجہ سے بہت مؤثر اور بہتر ہے اور اسے کینیڈا کی ایک نئی کمپنی ایویڈرون ایئروسپیس نے بنایا ہے ۔ایویڈرون 210 ٹی ایل 25 کلوگرام وزن اٹھا کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 125 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرسکتا ہے ۔