لاہور( پ ر)سینئر رہنما تحریک لبیک پاکستان زبیر جٹ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں ملک بھر میں بے روزگاری اور مہنگائی میں تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک بحران کی طرف جارہا ہے ، تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ایک سال میں کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ اپنے بیان میں زبیر جٹ نے کہا کہ اس وقت بیرونی دنیا میں بھی اوورسیز پاکستانی شدید مشکلات سے دوچار ہیں ،کاروبار بھی تباہ ہوگئے ہیں۔ 2020ء انتخابات کا سال ثابت ہو گا اس لئے ان کا جانا ٹھہر گیا ہے ، نیا شفاف الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے ملک کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے ،ایک سال کے دوران قومی معیشت آئی سی یو میں پہنچا دی گئی ہے ۔