پرتھ( نیٹ نیوز) اگرچہ یہ سائنس فکشن فلم کا تصور لگتا ہے لیکن آسٹریلوی اور برطانوی کمپنی نے ’انفنیٹی ٹرین‘ منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس کی بیٹریاں چلتے ہوئے ثقلی قوت سے ازخود چارج ہوتی رہیں گی۔آسٹریلوی کان کن کمپنی فورٹیسکیو اور برطانیہ کہ ولیم ایڈوانسڈ انجینیئرنگ نے اس پر کام بھی شروع کردیا ہے ۔ اس ٹرین میں فولادی کچدھات (آئرن ) ہوگا اور وہ کششِ ثقل سے بیٹریاں چارج کریں گی اور یہ عمل چلتے ہوئے بھی ممکن ہوگا۔