لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم دو روزہ ٹارگٹ میچ کے بعدکھلاڑیوں نے گزشتہ روز سہ پہر تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا جس میں دوسرے گروپ میں پہنچنے والے چھ کھلاڑیوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے علاوہ نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کرائی گئی۔ چار روز ٹریننگ کے بعد ٹیم دوسرا پریکٹس میچ کھیلے گی۔ ٹیم ترجمان کے مطابق دو روزہ میچ 11اور 12 جولائی کو ووسٹر میں کھیلا جائے گا۔اس میچ میں دو ٹیمیں بنا کر باقاعدہ میچ کھیلا جائے گا۔ قرنطینہ پورا ہونے کے بعد سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ سکواڈ 13جولائی کو ووسٹر سے ڈربی شائر روانہ ہو جائے گا۔