لندن ( نیٹ نیوز) میگھن مارکل نے کہا ہے کہ میں حاملہ ہونے کے دوران میں شاہی خاندان کی جانب سے غیر محفوظ تھی، برطانوی اخبار ’’میل آن لائن‘‘ کے مالک کیخلاف مقدمہ میں میگھن نے عدالت میں جمع کرائی دستاویز میں یہ دعوی ٰ کیا ہے ۔ میگھن کی جانب سے ان کے وکیل نے کہا برطانوی اخبارات میں میگھن کے حوالے سے کئی غلط اور نقصان پہنچانے والے آرٹیکل لکھے گئے جس کے باعث میگھن مارکل شدید تناؤ میں آئی اہور ان کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا۔ان کے دوستوں نے میگھن کو اس سے قبل کبھی ایسی حالت میں نہیں دیکھا تھا، تمام دوست میگھن کی حوالے سے پریشان تھے ، بالخصوص جب کہ وہ حاملہ تھیں اور انہیں اپنا دفاع کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔