لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے دوران ملازمت وفات پا جانے والی لاہور جنرل ہسپتال کی سٹاف نرس کے والد کو اس کی ریٹائرمنٹ تک تنخواہ معمول کے مطابق ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ مرحومہ نرس نومبر2016 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن سے منتخب ہونے کے بعد 3 دسمبر 2016 کو ایل جی ایچ سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا تھا لیکن صرف 17 ماہ تک خدمات سر انجام دینے کے بعد 20 اپریل 2018 کو طبیعت خراب ہونے کے بعد چل بسیں تھیں ۔