لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر ) سندر میں دوران ڈکیتی سعودیہ پلٹ شہری کے قتل کا معمہ حل، پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی کے عارف کے کزن فیصل کے ساتھ مراسم تھے اورخاتون نے مبینہ آشنا سے مل کر سعودیہ سے آنے والے شوہر کے قتل کا منصوبہ بنایا جبکہ ملزموں نے چالاکی سے واردات کو ڈکیتی قتل کا رنگ دینے کی کوشش کی۔دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ فیصل نے طیب اور سلیم کے ساتھ ملکر عارف کو گولی ماری اور نقدی اور زیورات لے گئے ۔ پولیس نے تینوں ملزموں کو پکڑ لیا ۔